شہری سے واردات کو کئی روز گزرگئے ، پولیس ملزم گرفتار نہ کرسکی
موچھ (نمائندہ دنیا)شہری سے واردات کو کئی روز گزرنے کے باوجود مقامی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔
جناز گاہ محلہ بلند خیل کے قریب اللہ نواز خان اللہ یار خیل کی دکان پر اسکے بیٹے کو نامعلوم مسلح سائیکل سوار نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا ۔موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا تھاواردات کو کئی روز گزرنے کے باوجود مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی جس پر انجمن تاجران نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم سے ڈاکو کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments