مجسٹریٹس کو گرنفروشی پر زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کے احکامات جاری
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیاد پر زیادہ سے زیادہ مارکیٹ انسپکشنز کریں اوراشیائے خورونوش کی گرانفروشی میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے ۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے مارکیٹ مانیٹرنگ سسٹم کو بھرپور انداز میں فعال رکھا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments