محلہ کبیر خیل کا ٹرانسفارمر کئی روز سے خراب ،ٹھیک کرنے کامطالبہ
موچھ (نمائندہ دنیا)محلہ کبیر خیل کا بجلی کا ٹرانسفارمر کئی دنوں سے خراب پڑا ہے ۔
بجلی نہ ہونے سینکڑوں کی تعداد میں صارفین بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ۔فیسکو کے ذمہ دار حکام جلے ہوئے ٹرانسفارمر کی حالت سے آگاہ ہونے کے باوجود نہ ٹرانسفارمر درست کر رہے ہیں اور نہ تبدیل کر رہے ہیں ۔متاثرہ عوام نے فیسکو میانوالی کے حکام کی مبینہ غفلت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے چیف انجینئر فیسکو اور ایس ای فیسکو میانوالی سے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments