تھانہ ہرنولی پولیس نے پانچ جرائم پیشہ افراد قابو کرلئے

 تھانہ ہرنولی پولیس نے پانچ  جرائم پیشہ افراد قابو کرلئے

میانوالی (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ہرنولی عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم کی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ،کرایہ داری اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پانچ افراد گرفتار کر لیے گئے ۔غلام حبیب سے پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔

جبکہ دوران سرچ آپریشن دین محمد اور سلیم خان کو چیک کیا گیا تو مالکان اور کرایہ داروں نے تھانے اور پولیس مرکز میں کرایہ داری کا اندراج نہیں کرایا تھا جبکہ پیشہ ور بھکاری سلیم اللہ اور حسنین سکنائے بھکر کو گرفتار کر لیا تمام گرفتار ملزموں کے خلاف تھانہ ہرنولی میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...