مسلح افراد کاگھر میں گھس کر خواتین پر تشدد،قتل کی دھمکیاں
نعیم، الیاس ودیگرملزموں کا فیض رسول کے گھر پر دھاوا،مقدمہ درج ،تفتیش شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے چک سیدوآنہ میں مسلح افراد کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، دوپٹہ کھینچنے ، قتل کی دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں متعدد نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شہری فیض رسول نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم الیاس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ گینگ چلاتا ہے ۔ گزشتہ رات ملزم نعیم، الیاس، نعمان، وسیم، ندیم، حسن شیر اور چار نامعلوم افراد اسلحہ اور سوٹوں سے مسلح ہو کر اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے ۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دیں، بصریٰ بی بی کو اینٹ مار کر زخمی کیا، سلمیٰ بی بی کو مبینہ طور پر گھسیٹا اور اس کا دوپٹہ کھینچا،ملزمان نے جاتے ہوئے ایک اور گھر پر اینٹیں پھینک کر دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی۔ مدعی کے مطابق واقعے کی وجہ سابقہ رنجش اور پہلے سے دی گئی ایک درخواست کا تنازع ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments