بیٹی کو سسرال واپس لے جانے پرجھگڑا، مقدمہ درج

 بیٹی کو سسرال واپس لے جانے پرجھگڑا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی چک نمبر 13 شمالی میں بیٹی کو سسرال واپس لے جانے کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔متاثرہ شہری فخر عباس نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی اقصیٰ بی بی کی شادی چھ ماہ قبل چک مبارک کے رہائشی سنی عدنان سے ہوئی ۔

 کچھ عرصہ قبل گھریلو تنازع پر اقصیٰ کو جیٹھ نے مار تو وہ بیٹی کو واپس اپنے گھر لے آیا ۔گزشتہ روز سسرالی رشتہ دار اسے واپس لے جانے آئے تاہم گلی میں پہنچ کر اقصیٰ بی بی نے الگ گھر میں رہنے کا مطالبہ کیا، جس پر اسکے شوہر سنی عدنان،مدثر عباس، زمرد عباس، جاوید اقبال نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا،اس دوران وہ، اسکی اہلیہ اور ایک رشتہ دار بیٹی کو چھڑانے پہنچے تو ملزموں نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...