وارداتوں کے د وران لاکھوں روپے قیمتی سامان لوٹ لیاگیا
مختلف مقامات پر گھروں سے مال و زر، متعددشہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے د وران لاکھوں روپے قیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔ موضع ابدال کے رہائشی اشرف کی دوکان میں داخل ہو کر تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ دس ہزار روپے کیش چھین لیا اور جاتے ہوئے سگریٹس کی چالیس ڈبیاں بھی لے گئے ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سرگودھا کی پروفیسر ناہید گل،کوٹلی سیداں کے سعید،مکہ کالونی کے ثنا اﷲ،نظام آباد کے احمد نواز،سیٹلائٹ ٹاؤن کے احمد اقبال،کوٹمومن کے عادل کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،72جنوبی سے احسن حیات،بلاک نمبر12سے حسن ،سبزی منڈی سے عرفان،موضع ماڑی سے عمر کی موٹرسائیکلیں ،106شمالی کے اقبال ،سیال دھولکہ کے عمران ،جھمٹانوالہ کے سعید کے ڈیروں سے 22 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments