بدفعلی مقدمہ میں ملزم نابالغ ہونے پرشک کا فائدہ دیکر بری

 بدفعلی مقدمہ میں ملزم نابالغ ہونے پرشک کا فائدہ دیکر بری

تھانہ شاہ پور میں ملزم احتشام پر چھ سالہ بچے سے بدفعلی کرنے کامقدمہ درج تھا عدالت نے منشیات مقدمات میں ملزم منیر ، سلیم ، اسماعیل ، مقصود کو بری کر دیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور نور محمد دھوتڑ نے قصبہ شہزاد پور کے بدفعلی کے مقدمہ میں ملزم احتشام کو نابالغ ہونے کی وجہ سے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک چھ سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی ہے ، جس کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں پولیس تھانہ شاہ پور میں درج کیا گیا تھا ۔دریں اثناایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مختلف مقدمات میں ملزم منیر ، سلیم عاطف، اسماعیل اور مقصود عالم کو بری کر دیا ، پولیس نے مذکورہ ملزموں سے منشیات برآمد ہونے کے مقدمات درج کررکھے تھے جنہیں پولیس عدالت میں ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...