سپورٹس جمنزیم میں کراٹے اینڈ گرپنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر
لاہور اور سرگودھا ڈویژن کے 80 کھلاڑیوں نے جوہر دکھائے ، میڈلز تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سپورٹس جمنزیم میں ایک روزہ کراٹے اینڈ گرپنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، لاہور اور سرگودھا ڈویژن کے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے جوہر دکھائے ۔ خواتین کھلاڑیوں کی بھی بھرپور شرکت،دلچسپ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاتفصیلات کے مطابق سرگودھا اسپورٹس جمنازیم میں منعقدہ کراٹے اینڈ گرپنگ چیمپئن شپ شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ ایونٹ میں سرگودھا اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا، جن میں خواتین کھلاڑیوں کی بھی نمایاں تعداد شامل تھی،دلچسپ مقابلوں کے بعد لاہور ڈویژن نے پہلی جبکہ سرگودھا ڈویژن نے دوسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر مقابلوں کے سرپرستِ اعلیٰ امیر افضل اعوان، سابق انٹرنیشنل کراٹے کوچ ظہور احمد اور صدر آل پاکستان شوتوکان جوڈو اینڈ کراٹے بشیر بٹ نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے \"۔ تقریب میں ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے بھی خصوصی شرکت کی، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب کھلاڑیوں میں گولڈ اور سلور میڈلز تقسیم کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments