انتظامیہ مون سون،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار:نمرہ اویس

 انتظامیہ مون سون،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار:نمرہ اویس

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی زیرصدارت اجلاس، انتظامات کا جائزہ ،ہدایات جاری

بھیرہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تحصیل انتظامیہ کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں انکی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ایس ڈی او ایریگیشن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب پروگرام، فیسکو اور ریسکیو 1122 کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کی مشینری، ہیوی آلات، ڈی واٹرنگ پمپس، ڈسپوزل مشینری، افرادی قوت، ریسکیو وسائل اور دیگر ضروری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اپنی مشینری اور وسائل ہر وقت فعال حالت میں رکھیں، باہمی رابطے کو مؤثر بنائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھتے ہوئے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...