تھیلسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

تھیلسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

ستھرا پنجاب ورکرز نے 200 خون کے عطیات دئیے ، ایس پی کی حوصلہ افزائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس اور ستھرا پنجاب کے اشتراک سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ستھرا پنجاب ورکرز نے 200 سے زائد خون کے عطیات دئیے ، ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور خون کا عطیہ دینے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پولیس اور ستھرا پنجاب کا یہ مشترکہ اقدام معصوم جانوں کو بچانے کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ تھیلسیمیا کے شکار بچوں کو زندگی کی جنگ لڑنے کے لیے ہمارے خون کی ضرورت ہے ستھرا پنجاب کا مقصد صرف شہر کو صاف ستھرا بنانا ہی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...