پروفیسر سعید باجوہ نے طلبہ کی بھرپور کردار سازی کی:مقررین

پروفیسر سعید باجوہ نے طلبہ کی بھرپور کردار سازی کی:مقررین

سابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج کی نماز جنازہ ادا ،اہم شخصیات کی شرکت

بھیرہ (نامہ نگار)سابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج بھیرہ، پروفیسر سعید باجوہ کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور عثمان اعجاز باجوہ کے چچا اور انسپکٹر پولیس رنگ روڈ عمر سعید باجوہ کے والد تھے ۔نماز جنازہ میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی داخلہ پنجاب صفدر ساہی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اکرام اللہ سلیمی،سکالر انتظار اسد،پروفیسر شہباز ہرل، پروفیسر ندیم ملک، پروفیسر مظہر اقبال، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر خالد محمود آرائیں، امیر معاویہ، عرفان ابراہیم، عثمان بٹ، رائے اویس سمیت تعلیمی، سماجی، سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات، پولیس افسروں ، وکلا، اساتذہ، طلبہ، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کی علمی، تعلیمی اور اخلاقی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکانے کہا کہ پروفیسر سعید باجوہ نے اپنی پوری زندگی تعلیم، نظم و ضبط اور طلبہ کی کردار سازی کے لیے وقف کیے رکھی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سپردِ خاک کر دیا گیاجبکہ شرکا نے انکے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...