50 سال پرانے ہوٹل پر مبینہ قبضے کی کوشش، توڑ پھوڑ

50 سال پرانے ہوٹل پر مبینہ قبضے کی کوشش، توڑ پھوڑ

ملزموں نے ریاض کودھکے دیکر ہوٹل سے نکال دیا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)50 سال پرانے ہوٹل پر مبینہ قبضے کی کوشش، توڑ پھوڑ ،قبضہ کی کوشش اور سامان اٹھانے کا الزام، 10 نامزد سمیت 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،نواحی علاقے رتوکالا کے اعجاز نے بتایا کہ ہوٹل میرے بھائی ریاض کے سپرد ہے جس پر دس سے زائد افراد نے مبینہ طور پر اسکے بیٹے اور بھائی کو دھکے دے کر باہر نکال دیاملزموں نے ہوٹل کا ڈھانچہ، چولہے اور تندور توڑ دیے ، بجلی کا میٹر اتار لیا اور دیگر سامان ٹرالی میں لوڈ کر کے لے گئے ۔ خواتین نے مزاحمت کی تو انہیں بھی دھکے دیئے گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،ملزم فرار ہو گئے مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر ان کا گزشتہ 50 برس سے قبضہ ہے اور اس جگہ سے متعلق عدالت کا اسٹے آرڈر بھی موجود ہے ، تاہم اس کے باوجود مبینہ طور پر ناجائز قبضے کی کوشش کی گئی،پولیس نے ناصر، رحمت خان، دوست محمد، سیف اﷲ، لیاقت، پاشا، شاہد، ظفر اقبال، اظہر، خالد اور تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...