نہر کالونی دفتر میں چوری بے نقاب، ایک شخص گرفتار

نہر کالونی دفتر میں چوری بے نقاب، ایک شخص گرفتار

سرکاری درخت، بیٹریاں، موٹر پمپ اور دیگر سامان برآمد،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نہر کالونی دفتر میں مبینہ چوری بے نقاب، سرکاری درخت، بیٹریاں، موٹر پمپ اور دیگر سامان برآمد، ایک شخص گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق لوئر جہلم کینال سرکل کمشنر ہاؤس کے سامنے واقع دفتر کا ملازم گزشتہ شب معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اسے توڑ پھوڑ کی آوازیں سنائی دیں۔ آوازوں کا تعاقب کرنے پر اس نے دیکھا کہ ایک شخص مبینہ طور پر سرکاری کیکر کا درخت کاٹ چکا تھا،اہلکار کے شور مچانے پر قریبی علاقے کے دو افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور تینوں نے مل کر مبینہ جس کی شناخت ملزم حمزہ ریاض کے نام سے ہوئی کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی، جس پر تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو اپنی تحویل میں لے مقدمہ درج کر لیا گیاملزم کے قبضے سے محکمہ انہار آفس کی دو بیٹریاں، لوہے کی گرل، یو پی ایس، تین موٹر پمپ، تقریباً 400 گز الیکٹرک تار، فلڈ لائٹ بلب اور سرکاری کیکر کا درخت برآمد ہوا ،مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...