اصل جوڈیشل فائل غائب ہونے پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج

اصل جوڈیشل فائل غائب ہونے  پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کورٹس سے فوجداری مقدمے کی اصل جوڈیشل فائل مبینہ طور پر غائب ہونے پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ما ڈل کورٹ میں تعینات ریڈر راشد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ مقدمہ کی درخواست سینئر سول جج کریمنل ڈویژن کی عدالت سے منتقل ہو کر موصول ہوئی، تاہم جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ مقدمے کی اصل جوڈیشل فائل ریکارڈ میں موجود نہیں،فائل کی گمشدگی سے متعلق متعلقہ مجسٹریٹ کو آگاہ کیا گیا اورعدالت کے حکم پر تھانہ کینٹ پولیس نے جوڈیشل فائل کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...