پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت گرفتار

  پوائنٹ پر موٹر سائیکل  چھیننے والا ڈکیت گرفتار

واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) تھانہ واں بھچراں پولیس کی کاروائی، شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت گرفتار، موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف میانوالی پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری سے لفٹ مانگ کر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت قدرت اللہ سکنہ چکنمبر 16 ایم ایل پپلاں کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے دوران تفتیش انکشاف پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔۔ملزم کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...