گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء حقیقی معنوں میں فلا حی اقدام ، ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگا)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء حقیقی معنوں میں فلا حی اقدام ہے ، حکو مت پنجاب کے ان فلا حی پروگرامز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا ئے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ریو نیو امور کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد، اے سی پپلاں چوہدری ظفر اقبال، اراضی ریکارڈ سنٹر، پلس پروجیکٹ اور ریو نیو افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے اجلاس میں اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ، پلس پروجیکٹ، کھیوٹ میو ٹیشن، سرکاری واجبات کی وصولیوں سمیت دیگر ریو نیو امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments