موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت گرفتار، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت  گرفتار، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ واں بھچراں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت قدرت اللہ گرفتار موٹر سائیکل اور مستعملہ اسلحہ برآمد ۔

 مقدمہ درج ہو گیا ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف میانوالی پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری سے لفٹ مانگ کر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والا ڈکیت قدرت اللہ ولد مطیع اللہ سکنہ چکنمبر 16 ایم ایل پپلاں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے دوران تفتیش انکشاف پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...