مسلم لیگ ن میانوالی کے جنرل سیکرٹری سعد رفیق سے ملاقات

مسلم لیگ ن میانوالی کے جنرل  سیکرٹری سعد رفیق سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور کوآرڈینیٹر کشمیر الیکشن کمیٹی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں کشمیر الیکشن سمیت پارٹی کی بہتری اور مضبوطی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کے لیے حکیم محمد ایوب قریشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکیم ایوب جیسے نظریاتی کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ایسے ہی ساتھیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا کام نچلی سطح تک ہو رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...