تعمیراتی کامو ں کے سرکاری ٹھیکوں کی وصول شدہ سکیورٹی کی واپسی کیلئے فنڈ ز جاری کر نے کی استدعا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں تعمیراتی کامو ں کے سرکاری ٹھیکوں کی وصول شدہ سکیورٹی کی واپسی کیلئے فنڈ ز جاری کر نے کی استدعا صوبائی حکام کو ارسال کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سابقہ مالی سال ختم ہونے پر اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد یہ فنڈز بھی لیپس ہوئے جس پر سکیورٹی کی مد میں لی گئی کروڑوں روپے کی رقوم کی ادائیگی التواء کا شکارہو گئیں ،لوکل گورنمنٹ ،محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز ڈحکام نے اس سلسلہ میں صوبائی حکام کو اپنی اپنی ڈیمانڈز بھجواتے ہوئے جلد از جلد عملدرآمد کی استدعا کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments