ستھرا پنجاب کرین سے کھدائی ،کیبل لائن کٹ جاتی ،نیٹ بند
ستھرا پنجاب کرین سے کھدائی ،کیبل لائن کٹ جاتی ،نیٹ بندکوڑا کولیکشن پوائنٹ ایسے مقام پر نہ بنایا جہاں پر زیرزمین سپلائی کی لائن ہو
شاہ پور(نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب کرین سے کھدائی گہرائی میں اس لیول پر کرتا ھے کہ نیچے سے کیبل لائن کٹ جاتی ھے جس سے عاقل شاہ / گلش کمال/ شاہ پورشہر میں ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کا سسٹم ہی ختم ھوجاتا ہے ، جسسے پی ٹی سی ایل صارفین کا کاروباری، تعلیم،میڈیا سروسز کی فراہمی کاسسٹم ختم ھو جاتا ھے ۔ محکمہ ٹیلی فون کی آٹھارہ فٹ تارکے کئی ٹکرے جسکی قیمت لاکھوں روپے بنتی ھے وہ بھی کچرا میں اٹھا کر لے گیا ۔ کوئی بھی انڈر گراونڈ کیبل زمین میں کئی فٹ نیچے ھوتی ھے مگر ستھرا پنجاب شاہ پور اتنے نیچے جاکر مٹی اٹھا کر اپنی کاروائی میں اضافہ کررھا ھے ھماری درخواست ھے کہ ستھرا پنجاب کو حکم دیا جائے کہ اپنا کولیکشن پوائنٹ کو یہاں سے فوری شفٹ کرئے تاکہ حکومت پاکستان اور صارفین نقصان سے بچ پائیں کو یہاں سے فوری شفٹ کرئے تاکہ حکومت پاکستان اور صارفین نقصان سے بچ پائیں اور کوڑا کولیکشن پوائنٹ ایسے مقام پر نہ بنایا جہاں پر زیرزمین،سوئی گیس ، ٹیلی فون یا واٹر سپلائی کی لائن گزر رہی ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments