عاقل شاہ کو ماڈل ویلج بنانے کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز
عاقل شاہ کو ماڈل ویلج بنانے کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغازمنصوبہ 12 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، عاصم شیر میکن
شاہ پور ( نمائندہ دنیا ) ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب عاصم شیر میکن کی خصوصی کاوشوں سے گاؤں عاقل شاہ کو ماڈل ویلج بنانے کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز یہ منصوبہ 12 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جسکے تحت گاؤں کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ منصوبے میں کنکریٹ گلیوں کی تعمیر، ٹف ٹائلز، نکاسیٔ آب کے لیے جدید نالیوں کا نظام، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور چار ڈسپوزل اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے تاکہ بارش اور استعمال شدہ پانی کی مؤثر نکا سی ممکن بنائی جا سکے ۔ ڈسپوزل اسٹیشنز پر جمع ہونے والے پانی کو *واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کیا جائے گا، جس کے بعد یہ پانی زرعی مقاصدکے لیے کھیتوں تک پہنچایاجائے گا، جس سے پانی کے بہتر استعمال اورکاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ بچوں کی تفریح اور اہلِ علاقہ کے لیے *ایک کنال رقبے پر جدید پارک بھی تعمیرکیا جائے گا، جو *صحت منداور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ گاؤں عاقل شاہ کی ترقی، خوبصورتی اور عوامی سہولیات میں *اضافے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments