85 جھال نہر سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

 85 جھال نہر سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

85 جھال نہر سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ نہر میں ایک بچے کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں 85 جھال نہر سے 12 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد، ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے بعد لاش نہر سے نکال کر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے شناخت اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔سرگودھا میں 85 جھال نہر سے ایک کم عمر بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ نہر میں ایک بچے کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی ہے ، جس پر ریسکیو واٹر ٹیم، ایمبولینس اور واٹر ریسکیو وہیکل فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 89 جھال، سلانوالی روڈ نہر کے قریب سے تقریباً 12 سالہ نامعلوم بچے کی لاش نہر سے نکال لی۔ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...