ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے نقدی و موبائل چھین لیا
ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے نقدی و موبائل چھین لیاکوہسپتال میں نامعلوم جیب تراش نے رش کا فائدہ اٹھا کر 68ہزار روپے کی رقم نکال لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دوران سالم کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر علی حسن سے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ موضع شیر محمد والا کے شہباز امیر،رتوکالا کے محمد امیر،محلہ شمس آباد کی رہائشی کوثر بی بی کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر قیمتی اشیاء،کوٹمومن سے واپڈا کا قیمتی ٹرانسفارمر،مختار کالونی کے محمد صفدر کی دوکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان،بلاک نمبر10سے محمد عاقب،چاؤوال سے ارباب محمود،139جنوبی سے محمد سرفراز کی موٹرسائیکلیں،جھول پور بنگلہ کے منظور احمد کے رقبہ سے د و لاکھ روپے مالیت کی سولر مشینری چوری کرلی گئی علاوہ ازیں 20جنوبی کے رہائشی اﷲ دتہ کوہسپتال میں نامعلوم جیب تراش نے رش کا فائدہ اٹھا کر 68ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments