کمشنر کا ریونیو جنریشن کیلئے مختص جائیدادوں کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا ریونیو جنریشن کیلئے مختص جائیدادوں کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا ریونیو جنریشن کیلئے مختص جائیدادوں کا تفصیلی دورہتمام املاک کو زیادہ سے زیادہ عوامی مفاد کیلئے بروئے کار لایا جائے،حافظ شوکت علی

سرکاری املاک کی صورتحال، موثر استعمال، تحفظ اور ریونیو میں اضافے کے امکانات کا جائزہ سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ ضلع سرگودھا میں ہائی ویلیو سرکاری املاک اور ریونیو جنریشن کے لیے مختص جائیدادوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران کمشنر نے مختلف سرکاری املاک کی موجودہ صورتحال، ان کے موثر استعمال، تحفظ اور ریونیو میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قیمتی سرکاری جائیدادوں کو قومی اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنائی جائے اور ایسی تمام املاک کو زیادہ سے زیادہ عوامی مفاد اور حکومتی آمدن میں اضافے کے لیے بروئے کار لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...