میانوالی پولیس اجازت نہیں دے گی کہ کسی کمزور پر ظلم کرے ڈی پی او میانوالی
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کے صدر ندیم نیازی نے ڈی پی او میانوالی سے ملاقات کے بعد کہا کہ۔۔۔
میانوالی پولیس کسی طور بھی اجازت نہیں دے گی کہ کسی کمزور پر کوئی طاقتور کسی قسم کا بھی ظلم کرے یا اس کے حق پر ڈاکہ ڈالے انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کہا ہے کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں اور عوام کو اپنی شکایت کے سلسلہ میں کسی کو سفارشی بنا کر لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہر سائل میرے آفس آ کر اپنی شکایت کے اندراج کے لیئے ڈائریکٹ مل سکتا ہے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے مزید کہا کہ عوام پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے ہر قسم کی دادرسی کے لیئے مجھ سے مل سکتے ہیں۔ میں نے تمام ایس ایچ اوز کو احکامات دے دیئے ہیں کہ وہ تھانے کلچر میں تبدیلی لانے کے لیئے اپنے آپ میں وہ تبدیلی لائیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments