ناجائز منافع خوری ، غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ
شاہپور صدر (نامہ نگار) مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔
اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا، جبکہ کئی خاندانوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل بنتا جا رہا ہے ,شاہپور صدر اور نواحی علاقوں میں کیے گئے ایک عوامی سروے کے دوران شہریوں اور دیہاتیوں نے مہنگائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبزیاں، پھل، آٹا، دالیں، گھی، چینی اور دیگر ضروری اشیاء خورد نوس عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر نگرانی کا فقدان ہے ۔شہریوں نے کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کے لیے مقرر افسران اور متعلقہ عملہ بازاروں میں مؤثر چیکنگ نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے دکانداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے اور وہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام سے زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments