ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر کا دورہ صفائی ستھرائی کے کاموں اور ماڈل ریڑھی با زار کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر کا  دورہ صفائی ستھرائی کے کاموں  اور ماڈل ریڑھی با زار کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا میانوالی شہر کا دورہ، شہر میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں اور ماڈل ریڑھی با زار کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ، پی اے ایف روڈ اور شہر کی مختلف گلی، محلوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے گلی محلوں میں شہریوں کے گھروں کے داروزوں پر جا کر صفائی کے نظام اور ستھرا پنجاب کے عملے کی آمد سے متعلق دریافت کیا جس پر شہریوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ پر سڑکوں کی دھلائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ستھرا پنجاب کے عملے کو روزانہ کی بنیادوں پر تما م گلی، محلوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے تھل کینال کے ساتھ لگائے گئے ماڈل ریڑھی بازار کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...