کسی بھی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو

کسی بھی صورتحال پر قابو پانے  کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب خرم حمیدکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کے حوالے سے اجلاس ہوااس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب نے فلڈ،ہل ٹورنٹ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب کو ایکسیئن ایریگشن علی رضا ،ریسکیو انچارج علی حسین ،سول ڈیفنس آفیسرنے فلڈ اور بارشوں کے باعث ندی نالوں ،نہروں ،دریاوں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا اوربتایا کہ کسی بھی صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ایکسیئن ایریگشن علی رضا نیبتایاکہ شہری ایریازاور دیہاتوں کے ایریازمیں سیم نالوں کی ڈی سلٹنگ ،ڈرینوں کی صفائی کے کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...