بے ضابطگیوں کے باعث بے نظیر کے نام سے منسوب پراجیکٹ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ، محمد علی ساول

بے ضابطگیوں کے باعث بے نظیر  کے نام سے منسوب پراجیکٹ پر  انگلیاں اٹھ رہی ہیں ، محمد علی ساول

خوشاب(نمائندہ دُنیا) پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے عظیم پراجیکٹ بے نظیر انکم سپورت سکیم کے تنظیمی ڈھانچے کی خامیاں دور کئے بغیر خواتین کو اس کے ثمرات سے مستفید کرنا ممکن نہیں اس ضمن میں ٹھوس اور واضح لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں کٹوتیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ کہ ان بے ضابطگیوں کے باعث دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب اس عظیم پراجیکٹ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔ انہوں نے امدادی رقوم کی صاف اور شفاف انداز میں تقسیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تمام ریٹیلرز کی از سر نو سکروٹنی کی جائے اور مخلص و دیانتدار افراد میں ذمہ داریاں تقسیم کی جائیں ، پاکستان پیپلز پارٹی اس پراجیکٹ کے تحت کسی بھی سطبح پر کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...