چنگ چی رکشے نے ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

چنگ چی رکشے نے ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی مبینہ طور پر تیز رفتار چنگ چی رکشے کے ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اورفرار ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ سول ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی اور ٹریفک کنٹرول میں مصروف تھے ۔ اسی دوران سول ہسپتال کی جانب سے آنے والے چنگ چی رکشہ نمبر SGU-1315 کو تیز رفتاری اور غفلت سے چلتے دیکھ کر اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا ،تاہم رکشہ ڈرائیور نے رکنے کے بجائے جان بوجھ کر سامنے کھڑے ٹریفک وارڈن محمد ممتاز کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے اور ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔ ساتھی اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی وارڈن کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا۔ رکشہ ڈرائیور اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ کر ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیاپولیس نے چنگ چی رکشہ کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...