شیلٹر ہوم ثنائرؤف کی زیر نگرانی مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد

شیلٹر ہوم ثنائرؤف کی زیر نگرانی مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد

شیلٹر ہوم ثنائرؤف کی زیر نگرانی مفت میڈیکل کیمپ کاانعقادبیماریوں کی تشخیص کی گئی اور موقع پر ہی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر و بیت المال سرگودھاشاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر سرگودھازیبا عندلیب کی ہدایات پرشیلٹر ہوم (دارالامان) سرگودھا میں انچارج شیلٹر ہوم ثنائرؤف کی زیر نگرانی ایک مفت میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔میڈیکل کیمپ میں ویمن میڈیکل آفیسر، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور ڈسپنسر پر مشتمل طبی ٹیم نے شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین اور ان کے بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ اس دوران مریضوں کو طبی مشورے فراہم کیے گئے ، مختلف بیماریوں کی تشخیص کی گئی اور ضرورت کے مطابق موقع پر ہی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر انچارج شیلٹر ہوم ثنائرؤف نے کہا کہ شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین اور بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ایسے مفت طبی کیمپوں کے انعقاد کا مقصد رہائشیوں کی صحت کا تحفظ، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔رہائشی خواتین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیٔر کی کاوشوں پر اطمینان کااظہارکیااوراس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی فلاحی اور طبی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...