بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈمپر چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ

بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈمپر چلانے  والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ

شاہپور صدر (نامہ نگار ) تھانہ شاہپور صدر پولیس نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی رپورٹ پر بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈمپر چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق PHP چوکی 67 شمالی کے اے ایس آئی محمد بشیر دوران گشت اڈہ ویگوال پھاٹک کے قریب موجود تھے کہ انہوں نے ایک مشکوک ڈمپر کو روک کر چیک کیا۔ ڈرائیور سے HTV ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا مگر وہ لائسنس پیش نہ کر سکا۔ پولیس کے مطابق ملزم تہور خان ولد طاہر عباس سکنہ مبھارے والا تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا بغیر مطلوبہ لائسنس کے 10 ویلر گاڑی چلا رہا تھا۔جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...