بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ

 بجلی چوری کرنے کے الزام میں  ایک شخص کے خلاف مقدمہ

شاہپور صدر (نامہ نگار)تھانہ جھاوریاں پولیس نے فیسکو حکام کی درخواست پر پی وی سی تار سے مبینہ طور پر بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق سب ڈویژنل آفیسر (آپریشن) فیسکو سب ڈویژن جھاوریاں حافظ احمد طارق نے درخواست دی کہ چیکنگ کے دوران محمد حیات ولد دوست محمد پی وی سی تار سے ڈائریکٹ تار لگا کر غیر قانونی بجلی استعمال کرتا پایا گیا۔ فیسکو ٹیم نے موقع پر شواہد اکٹھے کرکے رپورٹ پولیس کو ارسال کی، جس پر تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...