ایک شخص غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار
شاہپور صدر (نامہ نگار)تھانہ جھاوریاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد خالد نے دوران گشت ، کوٹ مغرب قبرستان کے قریب مشکوک شخص محمد وجاہت حسین کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے ایک 12 بور پمپ ایکشن گن اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ۔ ملزم اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments