لاری اڈا پر مشکوک شخص گرفتار

لاری اڈا پر مشکوک شخص گرفتار

شاہپور صدر (نامہ نگار) تھانہ شاہپور شہر پولیس نے دوران گشت لاری اڈا پر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بھیک مانگنے اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

 پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد فرزاز اعوان نے دوران گشت ایک شخص کو راہگیروں، مسافروں اور دکانداروں سے بلند آواز میں پیسے مانگتے اور لوگوں کو تنگ کرتے ہوئے پایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مختلف مالیت کے 300 روپے بھی برآمد ہوئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...