غربت کے خاتمہ کا روڈ میپ صرف پیپلزپارٹی کے پاس ، ملک ذیشان اسلم
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان سے غربت مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمہ اور سماجی تحفظ کا روڈ میپ صرف اور صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔
انشاء اﷲ ہماری جماعت اپنے شہیدا قائدین کے وژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے خوشحال اور باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کی بھر پور پارلیمانی کردار اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث اس نظریاتی جماعت کی عوامی مقبولیت کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے ۔اور کراچی سے خیبر تک ہر علاقہ کے مکین اسی جماعت پر اعتماد کرتے ہیں ، انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی سے بڑی قوت بن کر ابھرے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments