محکمہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا شاہپور صدر کی جیل روڈ کا تفصیلی سروے مکمل
شاہپورصدر (نامہ نگار) محکمہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے شاہپورصدر کی جیل روڈ کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا۔
سروے کے دوران میونسپل کمیٹی شاہپور صدر میں کوآرڈینیٹر حلقہ PP-80 سردار آصف حیات میکن سے اہم ملاقات بھی ہوئی۔اس موقع پر چیف آفیسر میڈم رحماء فہیم، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک طاہر اعوان، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد افضل میکن، ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ (ن) ملک تیمور سلطان ٹوانہ،پروجیکٹ منیجر ستھرا پنجاب رانا مرتضی مقبول ،پی اے ٹو ممبرصوبائی اسمبلی عمردارز ، سابق کونسلر مہر مسعود خالد سیال، سٹی صدر راجہ فرخ قیوم ،چوہدری بدر حیات چدھڑ، چوہدری حیدر علی میکن ،قاری عبدالسمیع ،ملک اکرم کلواڑ ،ملک ربنواز اعوان، صفدر حسین کھوکھر اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔سردار آصف حیات میکن کی نگرانی میں ہونے والے سروے کا مقصد جیل روڈ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments