سینئر صحافی محبوب اصغر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے بزرگ اور سینئر صحافی محبوب اصغر شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ محبوب اصغر شیخ صحافت کے شعبے کا ایک معتبر اور باوقار نام تھے ۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذمہ دار، متوازن اور اصولی صحافت کو فروغ دیا۔ صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ۔ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments