جائیداد کے تنازع گھر میں داخل ہو کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی محلہ اعوان ٹاؤن میں مبینہ جائیداد کے تنازع فاروق وغیرہ نے مسرت شاہین کے گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھر سے باہر گلی میں گھسیٹا، جبکہ دونوں ملزمان نے اسے لاتوں اور مکوں سے مارا پیٹا، جس کے باعث اس کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہو گئی ملزمان نے اس کی 10 سالہ معذور بیٹی شہرین فاطمہ کو بھی لاتیں مار کر تشدد کا نشانہ بنایا اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہو گئے۔، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments