علی المرتضیٰ ٹاؤن کے رہائشیوں نے سیوریج کے سنگین مسئلے پر فوری نوٹس کا مطالبہ

علی المرتضیٰ ٹاؤن کے رہائشیوں  نے سیوریج کے سنگین مسئلے پر  فوری نوٹس کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کے علاقے علی المرتضیٰ ٹاؤن، نزد فیضانِ مدینہ، چک نمبر 43 شمالی کے رہائشیوں نے سیوریج کے سنگین مسئلے پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو درخواست دیتے ہوئے فوری نوٹس لینے اور کالونی کی سیوریج لائن کو نئی مین لائن سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 اہل علاقہ کے مطابق علی المرتضیٰ ٹاؤن میں پہلے سے موجود سیوریج لائن سیم نالہ سے منسلک تھی، تاہم واسا؍ٹی ایم اے کی جانب سے گوندل ٹاؤن سے گزرتی نئی سیوریج لائن بچھائے جانے کے بعد پرانی لائن دب گئی، جس کے باعث کالونی کے گندے پانی کی نکاسی کا نظام متاثر ہو گیا ہے ، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے گندا پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع رہتا ہے ۔ جس سے نہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں بلکہ تعفن اور گندگی کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...