موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ ، نوجوان کو زخمی
شاہپور صدر (نامہ نگار)تھانہ جھاوریاں پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق غلام عباس نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد نوید موٹر سائیکل پر اپنے ڈیرہ سے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جس سے محمد نوید شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments