ڈاکوؤں نے شہری کو 80 لاکھ روپے کے مال و زر سے محروم کر دیا
نامعلوم چور کار کا شیشہ توڑ کر تین لاکھ نوے ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری 80لاکھ روپے سے زائد کے مال و زر سے محروم کر دیئے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ جان محمد والا کی رہائشی ارم بتول ،رفیع پارک کے عبدالجبار، موضع ڈھل کے محمد اسلم،مٹیلہ کے نصر عباس،ساہی وال کے محمد فرمان کے گھروں اور حویلی سے قیمتی زیورات،نقدی ، موبائلز و دیگر اشیاء،دھریمہ کے ثاقب علی اور گجرات روڈ کے رہائشی ندیم خان کی دوکانوں سے بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش اور دیگر نوعیت کا سامان،مسلم بازار سے ارسلان انجم،بچہ کلاں سے محمد نواز،100شمالی سے ذیشان احمد،سلانوالی سے محمد ایاز کی موٹرسائیکلیں ،کوٹ عمرانہ کے محمد مقبول کے رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری کرلی گئیں یونیورسٹی روڈ پر ابرار حیدر کی کار سے نامعلوم چور شیشہ توڑ کر تین لاکھ نوے ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments