گھریلو جھگڑے کے بعد دو سگی بہنیں پراسرار طور پر لاپتا ہو گئیں
متاثرہ خاندان نے لاپتا ہونے کے بعد مختلف مقامات پر تلاش کی گئی، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے کے بعد دو سگی بہنیں پراسرار طور پر لاپتا ہو گئیں، جس کے بعد اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کے مطابق لاپتا ہونے والی دونوں خواتین 34سالہ مسماۃارم اور اسکی بہن 28سالہ ام شیلاغیر شادی شدہ ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق وہ ذہنی مسائل کا بھی شکار ہیں، جس کے باعث ان کی گمشدگی نے اہل خانہ کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ،متاثرہ خاندان کے مطابق دونوں بہنوں کے اچانک لاپتا ہونے کے بعد مختلف مقامات پر تلاش کی گئی، تاہم ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا، جس پر بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔، جبکہ دونوں بہنوں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی جلد بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور واقعے کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments