مسلم لیگ(ن)ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ،غوث نیازی

 مسلم لیگ(ن)ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ،غوث نیازی

انتخابات خواہ قومی ہو یا بلدیاتی کامیابی اسی جماعت کے حصے میں آئی گی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی و ژن کے تحت کام کرنیوالی نظریاتی جماعت مسلم لیگ(ن) پاکستان کی ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے انتخابات خواہ قومی ہو یا بلدیاتی کامیابی اسی جماعت کے حصے میں آئی گی ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جو ہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس نظریاتی جماعت کی عوامی مقبولیت صرف پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے تک محدود نہیں ، وادی کشمیر کے مکین بھی اسی جماعت پر اعتماد کرتے ہین ، انشاء اﷲ 27جولائی کو آزاد جموں کشمیر میں یونیوالی انتخابی معرکہ آرائی میں کشمیری عوام کا فیصلہ ایٹمی پاکستان کی خالق مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے حق میں ہو گا ، انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگی حکومت کی کشمیر کے حوالے سے تھوس اور واضح پالیسی اور نتیجہ ں یز خارجہ حمت عملی کے باعث گزشتہ76برسوں سے وادی کشمیر میں جاری جدو جہد آزادی کو تقویت ملی جس سے مسلم لیگ(ن) اور کشمیر عوام کے مابیین اعتماد کا رشتہ مزید مستحکم ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...