پارٹ ٹائم ڈاکٹروں کاگمراہ کن تشہیر کیے جانے کا انکشاف
خود کو بڑے سرکاری تدریسی و طبی اداروں عہدوں پر فائز ظاہر کر رہے ہیں
بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں قائم بعض نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں جز وقتی (پارٹ ٹائم) خدمات انجام دینے والے بعض میڈیکل افسران کی جانب سے مبینہ طور پر سوشل اور پرنٹ میڈیا پر گمراہ کن تشہیر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض ڈاکٹر مریضوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے خود کو بڑے سرکاری تدریسی و طبی اداروں کے مختلف شعبہ جات کا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یا اعلیٰ عہدوں پر فائز ظاہر کر رہے ہیں اس قسم کی تشہیر نہ صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے بلکہ طبی شعبے کے اخلاقی اصولوں اور پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔محمد رفیق افتخار احمد عثمان بیگ اور محمد آصف کا کہنا ہے کہ مریض ڈاکٹر کی قابلیت اور عہدے پر اعتماد کرتے ہوئے علاج کراتے ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی غلط یا مبالغہ آمیز تشہیر ناقابلِ قبول ہے انہوں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے معاملات کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں آویزاں معلومات اور اشتہارات کی جانچ پڑتال کی جائے ،کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو دھوکہ دہی سے بچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments