فلور ملز میں چوری ،تھانہ واں بھچراں نے مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگا)واں بھچراں کی ایم ایچ فلور ملز میں لاکھوں روپے کی چوری مینیجر کی درخواست پر تھانہ واں بھچراں نے مقدمہ درج کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مینیجر ایم ایچ فلور ملز واں بھچراں عمران عمر نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ گذشتہ رات وہ سویا ہوا تھا صبح اٹھا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے فلور مل میں گھس کر اندر لگا سامان دو عدد باڈی موٹرز 25 ہارس پاور مالیت9 لاکھ روپے ، ایک عدد باڈی رول مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے ، متفرق سامان ایک لاکھ سے زائد اور ٹوٹل سامان چوری مالیت 17 لاکھ روپے چوری کر لیا ہے تھانہ واں بھچراں نے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج اور چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments