کندیاں گلی ساندھاں والی سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی

کندیاں گلی ساندھاں والی  سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں گلی ساندھاں والی سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی اہلِ علاقہ انتظامیہ کی فوری توجہ کے منتظرتفصیلات کے مطابق کندیاں گلی ساندھاں والی میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے گلی جھیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔

 اہلِ محلہ کے مطابق گلی میں کھڑا گندا پانی آمدورفت میں شدید رکاوٹ بن چکا ہے جبکہ تعفن پھیلنے سے مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کرانے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر اور ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج کا پانی نکالا جائے اور نکاسیٔ آب کا مستقل اور مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور اذیت کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...