پریس کلب بھاگٹانوالہ میں تعزیتی اجلاس، مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا

پریس کلب بھاگٹانوالہ میں  تعزیتی اجلاس، مرحومین کے  ایصال ثواب کے لیے دعا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا(پریس کلب بھاگٹانوالہ میں تعزیتی اجلاس، مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

پریس کلب بھاگٹانوالہ میں نائب صدر پریس کلب حبیب اللہ مغل کے بڑے بھائی حاجی سلیم رضا اور آفس سیکرٹری پریس کلب رانا یوسف اسحاق کے بہنوئی محمد اسلم کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر، جنرل سیکرٹری اور ممبران پریس کلب نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب ملک نذیر اعوان اور جنرل سیکرٹری رفاقت علی چوہدری نے کہا کہ پریس کلب بھاگٹانوالہ ایک خاندان کی مانند ہے ، جس کے تمام اراکین ایک دوسرے کے دکھ اور غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...