نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے

نکاسی آب میں کسی قسم کی  رکاوٹ برداشت نہ کی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل بھلوال میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سالم ڈرین کا دورہ کیا اور جاری ڈی سلٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین انہار کو ہدایت کی کہ سالم ڈرین کی مسلسل نگرانی کی جائے ، ڈی سلٹنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری رکھا جائے اور نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو بروقت ریلیف مل سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بھلوال میں پی ڈی پی کے تحت مکمل ہونے والے کریٹیکل کمونینٹ کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے منصوبے کی افادیت اور عوامی سہولت کے حوالے سے رائے لی۔ شہریوں نے منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام بھی مقررہ مدت، اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، صفائی کے اعلیٰ معیار اور طبی عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...